Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

یوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہ

یوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہ
یوم شہداء صحافت پر بلوچستان بھر میں یوم سیاہ، بازوں پر سیاہ پٹیاں پریس کلبز اور صحافتی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔
شہداء صحافت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قیوم بلوچ
کوئٹہ/اندرون بلوچستان: بلوچستان میڈیا فورم کی کال پر یوم شہداء صحافت کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یوم سیاہ منایا گیا، جبکہ شہداء صحافت کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا سے وابستہ کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، جبکہ پریس کلبز کی عمارتوں اور مختلف صحافتی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ کوئٹہ میں بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ، سبی میں سیکرٹری جنرل اللہ داد رند، نائب صدر ندیم بابر مغل، بھاگ میں مرکزی نائب صدر رمضان بھٹو، ایڈیشنل سیکرٹری امداد حسین، ڈویژنل صدر سبی گووندا راہیجہ، بختیار آباد میں مرکزی سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی، شریف جمالی، اسد اللہ عمرانی، ڈاکٹر رضا بابئی، شیخ فرید اللہ اور دیگر نے یوم سیاہ منانے والے صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء صحافت نے سچ، حق اور آزادیٔ اظہار کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ان کی قربانیاں صحافتی تاریخ کا روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس ذمہ داری ہے اور صحافی معاشرے میں حقائق عوام تک پہنچانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بلوچستان میں صحافیوں نے نامساعد حالات، دھمکیوں اور مشکلات کے باوجود اپنے فرائض انجام دیے اور عوام کی آواز بنے۔ انھوں نے کہا کہ یوم شہداء صحافت منانے کا مقصد صرف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا نہیں بلکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ آزادیٔ صحافت، آزادیٔ اظہار اور حقِ معلومات کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ صحافیوں کو درپیش مشکلات، عدم تحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کیلئے تمام صحافتی تنظیموں کو متحد ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، شہداء صحافت کے خاندانوں کی مناسب سرپرستی کی جائے اور صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور شہداء صحافت کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *