Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

پنجگور: ماڈل ہائی سکول میں نئے تعلیمی عزم کے ساتھ پہلا اسٹاف اجلاس

پنجگور(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول پنجگور میں نئے تعلیمی عزم کے ساتھ پہلا اسٹاف اجلاس, گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول پنجگور میں تعلیمی سیشن کے حوالے سے پہلا باقاعدہ اسٹاف اجلاس پرنسپل ملک مقبول احمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پرنسپل صاحب نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی تعلیمی و انتظامی بہتری کے لیے باہمی مشاورت، ٹیم ورک اور ذمہ داری کے جذبے کو بنیادی اہمیت قرار دیا۔اجلاس میں سکول کو درپیش مختلف تعلیمی، انتظامی اور بنیادی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص تدریسی عملے کی کمی، غیر تدریسی( کلاس فور ) اسٹاف کی کمی، سکول بس سروس کا آغاز، طلبہ کے تعلیمی معیار اور کارکردگی کا جائزہ، ہم نصابی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز، سکول ہاسٹل کو درپیش مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ طلبہ کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے باقاعدہ نگرانی، تدریسی منصوبہ بندی، طلبہ کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ اور اساتذہ کی باہمی مشاورت کو مؤثر بنایا جائیگا۔ اسی طرح طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں، کھیلوں، مباحثوں، تقریری مقابلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی خصوصی توجہ دینے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں سکول میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بعض تعمیراتی کاموں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل عوام اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے امانت ہیں، لہٰذا ان کا شفاف، مؤثر اور معیاری استعمال ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ناقص اور غیر معیاری تعمیراتی کام نہ صرف ادارے کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہتے ہیں بلکہ قومی وسائل کے ضیاع کا بھی باعث بنتے ہیں۔ اس حوالے سے معیار، شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔آخر میں پرنسپل ملک مقبول احمد صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول پنجگور کو مزید فعال، منظم اور معیاری تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے تمام اسٹاف کو ساتھ لے کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور احساسِ ذمہ داری، خلوص اور لگن کے ساتھ ادا کریں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس ایک مثبت، تعمیری اور باہمی اعتماد کی فضا میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ تمام شرکاء نے ادارے کی بہتری، طلبہ کے روشن مستقبل اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *