Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

چینی تعاون کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ چین کے تعاون کے بغیر امریکا کے لیے ایران کو مکمل طور پر معاشی طور پر تنہا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا اہم خریدار ہے، جس کی وجہ سے واشنگٹن کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے اثرات محدود ہوسکتے ہیں۔ چین کی چھوٹی نجی ریفائنریاں ایران سے تیل خریدتی ہیں، جو امریکی پابندیوں سے نسبتاً کم متاثر ہوتی ہیں۔

تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر چین ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رکھتا ہے تو تہران کے پاس آمدنی کا ایک اہم ذریعہ موجود رہے گا، جس سے امریکی دباؤ کی حکمت عملی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے پاس بھی امریکا پر معاشی دباؤ ڈالنے کے ذرائع موجود ہیں، جن میں اہم معدنیات کی برآمد محدود کرنا شامل ہے، جس سے امریکی ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت متاثر ہوسکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے باوجود چین کے تعاون کے بغیر تہران کو مکمل معاشی تنہائی کا شکار کرنا مشکل ہوگا۔ واشنگٹن کی حکمت عملی کا انحصار بڑی حد تک اس بات پر ہے کہ بیجنگ امریکا کے ساتھ تعاون کرتا ہے یا ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات جاری رکھتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *