Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کی سیاسی قیادت اور اہم شخصیات کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کی سیاسی قیادت اور اہم شخصیات کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) نے بلوچستان کی ممتاز شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محبِ وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واضح قومی بیانیہ اور دیرپا امن و استحکام صوبے کی حقیقی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بلوچستان کے وسیع انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی عملی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت یا مواقع کی کوئی کمی نہیں،

 

اور وہ ہمارے معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے، اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردِعمل کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی ممتاز شخصیات اور معاشرتی رہنماؤں کے امن کے فروغ، سماجی ہم آہنگی کے استحکام اور تعمیری قومی مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دشمنانہ پروپیگنڈے کا جامع اور بلاجھجک مقابلہ کیا جائے، جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کیا جائے اور بلوچستان اور اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ممتاز شخصیات اور شرکاء نے بلوچستان اور پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *