Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل لوٹ مار ہے، حبیب اللہ بادیزئی

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں صرف 2 روپے کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کا سلسلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں شفاف اور مستقل پالیسی اختیار کرے تاکہ کاروباری طبقے، ٹرانسپورٹرز اور عوام کو بار بار کی قیمتوں میں تبدیلی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی بظاہر بڑا ریلیف نظر آتی ہے، مگر اس کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت میں صرف دو روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عام آدمی اور ٹرانسپورٹرز تک پہنچنا چاہیے، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اثر کرایوں، اشیائے ضروریہ اور ہر شعبہ زندگی پر پڑتا ہے۔حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز پہلے ہی طویل فاصلے، خراب سڑکوں، اضافی چیک پوسٹوں، ٹیکسز اور دیگر مسائل کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید متاثر کیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے واضح اور قابلِ عمل پالیسی بنائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حقیقی معنوں میں کمی کی جائے، پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی بوجھ کم کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور نہ کیے تو آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *