Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026

چمن میں خوف و ہراس کا فضا قائم، ڈاکو راج برقرار ہے،عوامی حلقے

چمن میں خوف و ہراس کا فضا قائم، ڈاکو راج برقرار ہے،عوامی حلقے
انتظامیہ، سیاسی جماعتیں اور قبائلی عمائدین خاموش تماشائی
عشاء کی نماز کے لیے مسجد جانا بھی دشوار ۔عوامی حلقے
چمن کے غریب عوام کا صبر لبریز، سخت احتجاج کرنے پر مجبور۔
چمن(رنزوریار سے)ضلع چمن اور اس کے گرد و نواح میں بدامنی، مسلح ڈکیتیوں اور ڈاکو راج نے خوف و ہراس کی ایسی فضا قائم کر دی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ چمن کا مشہور اور مصروف ترین کالج روڈ، جو چمن کوئٹہ مین شاہراہ کا اہم ترین حصہ ہے، اب رات کی تاریکی میں مسلح ڈاکوؤں کے لیے ناکہ بندیوں کا اڈا بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کلی محمد حسن ٹھیکیدار، روغانی رود، رازق شہید گراؤنڈ، اور عبدالرحمان کہول روڈ جیسے گنجان اور اہم علاقوں سمیت چمن کے تمام دیہات میں دن اور رات کے اوقات میں روزانہ اوسطاً دس سے پندرہ ڈکیتی کے واقعات ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور مسلح ڈاکو بے خوف ہو کر غریب شہریوں سے ان کی موٹرسائیکلیں، محنت کی کمائی اور موبائل فونز چھین لیتے ہیں، جبکہ مزاحمت کی صورت میں موقع پر ہی گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں۔صورتحال اس حد تک ابتر ہو چکی ہے کہ اب شہر اور دیہاتوں میں لوگ عشاء کی نماز کے وقت مسجد جانے سے بھی کتراتے ہیں اور اپنے ہی گھروں میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس تمام تر تباہی کے باوجود مقامی انتظامیہ، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور قبائلی عمائدین مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قانون کی فضا بالکل ناکام دکھائی دیتی ہے۔
چمن کے مختلف عوامی و تجارتی حلقوں نے اس ابتر صورتحال پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور بے بس عوام کو اب ظالموں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بے حسی اور انتظامی ناکامی کے باعث اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ سڑکوں پر نکل کر شدید ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چمن کے شہریوں اور متاثرہ علاقوں کے عوام نے واضح اعلان کیا ہے کہ اب کے بعد اگر کہیں بھی مسلح ڈکیتی، لوٹ مار یا کسی شہری پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو اس علاقے کے عوام فوراً سڑکوں پر نکل کر سخت اور غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ناکہ بندیوں کا خاتمہ، گشت میں اضافہ اور ڈاکوؤں کے خلاف بلا تفریق کارروائی نہ کی گئی تو امن و امان کی تمام تر خراب صورتحال اور راستے بند ہونے کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور خاموش رہنماؤں پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *