Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائی

راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اطراف کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کے باعث خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 18.5 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر بھی پانی 11 فٹ کی سطح عبور کرگیا۔

اسلام آباد سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ نالہ لئی کا پانی دریائے سواں میں داخل ہوگیا، جہاں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جی ٹی روڈ، اڈیالہ روڈ، چونترہ، چکری اور چک بیلی سمیت مختلف علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شدید بارش کے باعث نیو کٹاریاں میں 120 ملی میٹر، گولڑہ میں 119 ملی میٹر اور شمس آباد میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے رین الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث یکم ستمبر کو ضلع راولپنڈی کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہنگامی نوعیت کے محکمے اور ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نالہ لئی سمیت دیگر نشیبی علاقوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ نالہ لئی کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت متعدد شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ ٹریفک پولیس صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے موقع پر موجود ہے۔

راولپنڈی کے یوسی 44 ڈھوک فرمان علی میں برساتی نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں بھی شدید بارش کے بعد پانی سڑکوں پر آگیا اور بعض مقامات پر پہلے سے سیل کیے گئے بیسمنٹس میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں ڈی واٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈی 12/2 میں حفاظتی دیوار گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق پاک فوج امدادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ ٹرپل ون بریگیڈ بھی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال فوج کو طلب نہیں کیا گیا، جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک فٹ کمی آئی ہے اور بارش رکنے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *