Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026

سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار 455 میٹرک ٹن گندم خریدنے اور صوبے میں گندم کے ذخائر مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں گندم کی دستیابی اور صوبے کی غذائی ضروریات سے متعلق مختلف فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم بھی خریدے گی، جبکہ پاسکو سے حاصل ہونے والی گندم کی صوبے کے مختلف علاقوں تک ترسیل کے انتظامات بھی منظور کیے گئے۔

فیصلے کے مطابق پاسکو سے خریدی جانے والی ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم کراچی منتقل کی جائے گی، جبکہ 30 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم حیدرآباد اور جامشورو پہنچائی جائے گی۔ شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ کے پاسکو گوداموں میں موجود گندم کا ذخیرہ برقرار رکھا جائے گا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ پاسکو کے موجودہ ذخائر سے شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز کی گندم کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ گندم کی خریداری کے لیے 23 ارب 13 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ ترسیل کے اخراجات کی مد میں 2 ارب روپے جاری کرچکا ہے۔

اجلاس میں درآمدی گندم کی خریداری کے لیے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، ٹی سی پی اور سندھ حکومت کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ سندھ بینک کے ذریعے کموڈیٹی فنانسنگ سے درآمدی گندم کی پیشگی ادائیگیوں کی اجازت بھی دے دی گئی۔

کابینہ نے درآمدی گندم کی پیکنگ کے لیے باردانے کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے بندرگاہ سے روزانہ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم اٹھانے کا ہدف مقرر کیا۔ درآمدی گندم کی حتمی لینڈڈ کاسٹ کی منظوری کا اختیار کابینہ کی فوڈ سب کمیٹی کو دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس کی تجویز کردہ گندم کے معیار کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں گندم کی بلاتعطل فراہمی اور اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا حکومت کی ترجیح ہے۔ گندم کی خریداری اور درآمد کا مقصد صوبے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور مستقبل میں کسی ممکنہ قلت سے بچاؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی وافر دستیابی برقرار رکھنے کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *