Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026

لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے بیوی کی درخواست جزوی طور پر منظور کرلی اور 11 تولے سونا یا اس کی قیمت شوہر کو واپس کرنے کا حکم ختم کردیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے ڈاکٹر رخسانہ کوثر اور شاہد نذیر کے درمیان تنازع کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ خلع کے عوض شوہر صرف وہی حق مہر واپس لینے کا مطالبہ کرسکتا ہے جو اس نے خود ادا کیا ہو۔ اگر حق مہر میں دیا گیا سونا شوہر نے اپنی رقم سے نہیں خریدا تو وہ اس کی واپسی کا حقدار نہیں ہوگا۔

فیصلے کے مطابق 11 تولے سونا خریدنے کے لیے رقم بیوی کے والد نے فراہم کی تھی، جبکہ شوہر یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ سونا خریدنے کے لیے رقم اس نے خود ادا کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ صرف نکاح نامے میں حق مہر درج ہونے سے شوہر سونا واپس لینے کا حقدار نہیں بن جاتا، ادائیگی ثابت کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے نابالغ بچے کے نان نفقے سے متعلق قرار دیا کہ اس کی ذمہ داری والد پر عائد ہوتی ہے اور والد اپنی آمدن کم ظاہر کرکے اس ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتا۔ عدالت کے مطابق شوہر نے اپنی مالی حیثیت کے حوالے سے متضاد مؤقف اختیار کیا، ایک جانب گھر اور سونا خریدنے کی استطاعت ظاہر کی جبکہ دوسری جانب بچے کے اخراجات کے لیے کم آمدن ظاہر کی۔

گھر کی ملکیت سے متعلق عدالت نے قرار دیا کہ بیوی کے نام گھر خریدنے کے لیے رقم بھی اس کے والد نے فراہم کی تھی، جس کی تصدیق بینک ریکارڈ اور گواہوں کی شہادت سے ہوئی۔ شوہر گھر کی خریداری کے لیے اپنی رقم استعمال کرنے کے دعوے کے حق میں قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بیوی کی جانب سے گھر اپنے والد کے نام منتقل کرنا قانونی اقدام تھا اور قانونی مالک کے لیے ہر صورت میں ظاہری قبضہ منتقل کرنا ضروری نہیں۔

عدالت نے زچگی کے اخراجات کی مد میں 63 ہزار روپے کی واپسی کا دعویٰ بھی ناقابلِ ثبوت قرار دیا۔ اسی طرح 22 تولے زیورات کی واپسی کا دعویٰ ثابت نہ ہونے پر اسے مسترد کرنے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے کے دیگر حصے برقرار رکھتے ہوئے شوہر کی باقی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *