Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026

زیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: پشین کے علاقے زیارت کراس پر رات گئے مسلح افراد نے پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے زیارت کراس پر قائم پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے دوران متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد مسلح افراد نے کسٹم ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے وہاں موجود متعدد گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کی 12 ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سیکیورٹی حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *