Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے شروع کردیے

حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں مدعو کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے الگ الگ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے رابطوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیاسی عمل کسی مثبت پیش رفت کا باعث بنے گا، تاہم اس وقت سب سے اہم معاملہ عمران خان کی صحت ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے مطابق پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان رابطے جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور سیاسی معاملات پر بات چیت جاری رہتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *