Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مبینہ طور پر کسی بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈی ڈیوائس، دو موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، جبکہ ایک کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی تحویل میں لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد پر مقامی سطح پر مبینہ طور پر بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *