Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

بلوچستان میڈیا فورم کی عبوری کابینہ کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے سینئر ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کا اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں فورم کے تنظیمی امور، ایک سالہ عبوری کابینہ کی تشکیل، سینٹرل کمیٹی کے اراکین کے انتخاب اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایک سالہ عبوری مدت کے لیے فورم کے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سینئر صحافی قیوم بلوچ کو بدستور صدر بلوچستان میڈیا فورم مقرر کیا گیا، جبکہ اللہ یار ڈومکی بختیار آباد کو سینئر نائب صدر، اللہ داد رند سبی کو جنرل سیکرٹری، شیخ فرید کوئٹہ کو نائب صدر، ندیم بابر مغل سبی کو نائب صدر، رمضان بھٹو بھاگ کو نائب صدر، سلطان کرد مچھ بولان کو نائب صدر، محمد علی ہزارہ کوئٹہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد اسلم بختیار آباد کو ایڈیشنل سیکرٹری، عامر بنگلزئی کو سیکرٹری ریکارڈ، احمر ندیم کوئٹہ کو سیکرٹری فنانس، اصغر بلوچ کوئٹہ کو سیکرٹری اطلاعات اور پیر جان بلوچ کو سیکرٹری آفس مقرر کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سینٹرل کمیٹی کے سات عبوری اراکین کے ناموں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فورم کے مطابق تمام عہدیداروں اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب جلد کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔
بلوچستان میڈیا فورم کے اعلامیے میں نومنتخب و مقرر کردہ تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئی عبوری کابینہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور بلوچستان کے صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فورم صحافیوں کے اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے، صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ نئے عہدیداران تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے سینئر صحافیوں اور صحافتی برادری کی مشاورت سے اقدامات اٹھائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *