Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

حب میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن، متعدد دکانداروں پر جرمانے

حب(نمائندہ خصوصی)
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے آج حب شہر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک و شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے حب بازار اور گردونواح کا تفصیلی دورہ کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب, ڈی ایس پی اور انجمنِ تاجران کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر حب نے شہر کے مختلف بازاروں، تجارتی مراکز اور مین آر سی ڈی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کے نرخوں، سرکاری ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جبکہ دکانداروں کی جانب سے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کا بھی موقع پر معائنہ کیا دورے کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے بعض دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں واضح ہدایت کی گئی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے مین آر سی ڈی روڈ اور بازار کے مختلف حصوں میں قائم تجاوزات کا بھی معائنہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی دکانوں کے سامنے اور سڑک و فٹ پاتھ پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ختم کریں تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اس موقع پر مین آر سی ڈی روڈ کے اطراف قائم ایرانی پٹرول و ڈیزل کے غیر مجاز مراکز اور دیگر تجاوزات کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر حب نے متعلقہ دکانداروں اور ایرانی فیول یونٹس کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر رضاکارانہ طور پر اپنی غیر قانونی تنصیبات اور تجاوزات ہٹا کر متبادل مناسب جگہ پر منتقل ہوں انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر رضاکارانہ طور پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر حب اور پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات یا کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ڈپٹی کمشنر حب نے اسسٹنٹ کمشنر حب اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ بازاروں اور مین آر سی ڈی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے انجمنِ تاجران کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تاجروں کو مقررہ نرخوں کی پابندی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد تاجروں کے کاروبار میں غیر ضروری رکاوٹ پیدا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات، مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، صاف ستھرا ماحول اور محفوظ و رواں ٹریفک نظام فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے انتظامیہ اور تاجر برادری کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *