Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

قمبرانی محلہ میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا کام جاری

قمبرانی محلہ میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا کام جاری

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کے ترقیاتی فنڈز اور میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی خصوصی تجویز اور کاوشوں سے قمبرانی محلہ میں ٹف ٹائل اور جدید سیوریج سسٹم کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، جس سے علاقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قمبرانی محلہ کی گلیاں طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار تھیں۔ گلیاں نشیبی ہونے کے باعث معمولی بارش کے بعد بھی پانی جمع ہوجاتا تھا، جس کے نتیجے میں اہلِ محلہ کو آمدورفت، صفائی ستھرائی اور نکاسیٔ آب کے حوالے سے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس موقع پر اہلیانِ قمبرانی محلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس دیرینہ مسئلے پر کسی نے توجہ نہیں دی، جس کے باعث محلہ کے رہائشی بنیادی شہری سہولیات سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب الحمدللہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی اور میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی خصوصی دلچسپی اور عملی اقدامات کے باعث قمبرانی محلہ میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔اہلیانِ محلہ نے کہا کہ ٹف ٹائل اور سیوریج سسٹم کی تکمیل سے نہ صرف بارش کے پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا بلکہ گلیوں کی حالت بہتر ہونے سے عوام کو آمدورفت میں بھی سہولت میسر آئے گی اور علاقے کا مجموعی ماحول صاف ستھرا اور بہتر ہوگا۔انہوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی گنداخہ شہر کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی عملی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *