Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

ضلع اوستہ محمد میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں اور گلی محلوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

ضلع اوستہ محمد میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں اور گلی محلوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

گنداخہ: ( نامہ نگار فریداحمد) ملک بھر کی طرح ضلع اوستہ محمد میں بھی 14 اگست یومِ آزادی کی آمد کے پیشِ نظر جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، گلی محلوں، دیہات اور بستیوں میں قومی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں کی بہار نظر آنے لگی ہے۔ شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں یومِ آزادی کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کے خصوصی اسٹالز سج گئے ہیں جہاں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، قومی بینرز، سبز و سفید رنگ کے لباس، ملی نغموں والی مرلیاں اور بچوں کے لیے مختلف اقسام کی جشنِ آزادی کی اشیاء دستیاب ہیں۔ شہری بڑی تعداد میں اسٹالز کا رخ کر رہے ہیں جبکہ بچے اور نوجوان قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔یومِ آزادی کے قریب آتے ہی شہریوں نے اپنے گھروں، دکانوں، کاروباری مراکز اور دیگر مقامات کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجانا شروع کر دیا ہے، جس سے شہر کا ماحول حب الوطنی اور قومی جذبے سے سرشار دکھائی دے رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں بچوں اور نوجوانوں کی جانب سے بھی جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست محض ایک قومی تہوار نہیں بلکہ پاکستان کی آزادی اور ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال جدوجہد، قربانیوں اور قیامِ پاکستان کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔شہریوں نے کہا کہ آج ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم ذاتی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری پرامن اور خوشگوار ماحول میں جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرسکیں۔ضلع اوستہ محمد میں یومِ آزادی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے یہ امر واضح ہے کہ پاکستان کی آزادی سے محبت اور وطن سے وابستگی کا جذبہ آج بھی عوام کے دلوں میں پوری قوت کے ساتھ زندہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *