Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

وصال النبیؐ اور شہادت امام حسنؑ عقیدت سے منائی گئی

وصال النبیؐ اور شہادت امام حسنؑ عقیدت سے منائی گئی

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) وصال النبی ؐ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا مرکزی جلوس تابوت وذوالجناح وعلم حضرت عباس علمدار عزاخانہ سید کرم حسین شاہ پشاور روڈچوہڑ ہڑپال سے برآمد ہو ا۔بعدازاں مختلف گھروں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی چوہڑ چوک پہنچ کر مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے جہاں سوگواروں نے سجادہ نشین دربارسخی شاہ پیاراسید قاسم علی شاہ، ٹی این ایف جے کے مرکزی نائب صدر باواسیدفرزندعلی شاہ کاظمی کی زیر سرکردگی علمدار شہید چوک میں زنجیر زن ماتمیوں کا نوحے پر فقیدالمثال پرسہ، ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمگسار، علمائے کرام، عزاداورں نے زبر دست زنجیر زنی کر کے بارگاہ رسالت و امامت میں پرسہ پیش کیا۔ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عزاداری و زیارات عبادت ہے جس پر کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے، حکومت عزاداری اور عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، صوبہ پنجاب میں انتظامیہ کی جانب سے چاردیواری کے اندر عزاداری پر قدغن کا نوٹس لیں ، کرسی آنی جانی ہے خوشنودی مصطفیٰ و مجتبیٰ کو مقدم رکھا جائے، ہر ظالم یاد رکھے کہ ظلم وبربریت، جبرواستبداد دہشت گردی کا مقدر فنا ہے،عزاداری ہمیں جان سے پیاری ہے. انہوں نے کہا یہ وطن ہمیں عزیز اور عزاداری عزیزترین ہے، عزاداری امام حسینؑ غیرت و حمیت کا درس جاودانی ہے جس پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک ہاؤس علمدار چوک میں مجلس عزامنعقد ہوئی جس میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کی۔ ٹی این ایف جے ڈائریکٹر والعصر نیوز سید قاسم الحسینی نے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں باورکرایاکہ اربابِ اختیار کالعدم دہشت گرد عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑیں، قیام امن کا ایک ہی راستہ ہے کہ حسینیت کا علم تھام لیا جائے، پاک فوج کے خلاف نفرت ابھارنا وطن عزیز کے خلاف سازش ہے، پاک وطن کی حفاظت کی ضمانت ذکر حسین ہے جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاے گی ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایس او پیز کی آڑ میں عزاداروں کو تنگ کرنے سے اجتناب کیا جائے، سپہ سالار افواجِ پاکستان حسینیوں کے ساتھ معاندانہ روش کا نوٹس لیں۔عزاداروں نے اس عہد کا اعادہ کیاکہ خط موسوی پر قائم رہتے ہوئے دین ووطن کی بقاء استحکام، مشن ولاء عزااورر دینی حقوق کیلئے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کے حکم پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔ اعلامیہ میں یہ بات زور دیکر کہی گئی کہ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع کے ہر حکم پر عزاداری کا ہر قیمت دفاع کیا جائیگا اور قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرمان،مرکز تشیع کی پالیسی اور ضابطہ عزاداری کے مطابق آٹھ ربیع الاول تک عزاداری کوہر شے پر ترجیح دی جائیگی ، حکومت شہادت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے الوداعی پروگراموں میں خصوصی سیکورٹی انتظامات جو یقینی بنائے۔
بعدازاں مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے گزرکر دربار سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدی پہنچ کر دعا و زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے موقع پر ماتمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ابراہیم اسکاؤٹس کی جانب سے میڈیکل کیمپ جبکہ عزاداروں کی سہولت کیلئے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مختار جنریشن کی جانب سے سبیل حسینی اور استقبالیہ عزاداری کیمپ لگایا گیا تھا۔مختار فورس کے جوان پولیس اور انتظامی اداروں کے افسران و جوانوں کے ہمراہ تمام راستے جلوس کی سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *