Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

مستحکم پاکستان کیلئے صوبوں کو حقوق دئیے جائیں ،پروفیسر حلیم صادق

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی، قومی یکجہتی اور پائیدار استحکام کا راستہ صرف اس وقت ہموار ہوسکتا ہے جب آئین کے مطابق صوبوں کو ان کے مکمل سیاسی، انتظامی اور معاشی حقوق فراہم کیے جائیں۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات، روزگار، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں، جس کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی وفاق کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے، تاہم مضبوط وفاق کی بنیاد مضبوط اور بااختیار صوبے ہوتے ہیں۔ اگر تمام اکائیوں کو مساوی حقوق، وسائل میں منصفانہ حصہ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک میں سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، معیاری تعلیم، صحت کی بہتر سہولیات، انفراسٹرکچر کی تعمیر، سرمایہ کاری کے فروغ اور قدرتی وسائل سے مقامی آبادی کو حقیقی فائدہ پہنچانا عوام پاکستان پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی ہر سطح پر عوام کے حقوق کے تحفظ، شفاف طرز حکمرانی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ ایک خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *