Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

لسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیں

از قلم: ایم اسلم گدور، ڈان بیلہ، لسبیلہ

بلوچستان کے دیہی علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) ایک معتبر ادارے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ضلع لسبیلہ میں اس ادارے کی کامیابی کے پیچھے ضلعی سربراہ جہانگیر بلوچ کی مدبرانہ قیادت، عوام دوست سوچ اور انتھک محنت نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ادارے کو محض ایک ترقیاتی پروگرام تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے عوامی خدمت کا عملی نمونہ بنایا۔ ان کی بہترین انتظامی صلاحیت، ٹیم ورک پر یقین، شفاف اندازِ کار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ رویے نے این آر ایس پی کو ضلع لسبیلہ میں ایک بااعتماد ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں ادارہ بلاامتیاز رنگ، نسل اور سیاسی وابستگی کے عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
بیلہ میں این آر ایس پی کی سرگرمیوں کا ذکر کیا جائے تو متحرک، خوش اخلاق اور عوام دوست نوجوان سلمان ستار رونجھو کا نام نمایاں نظر آتا ہے۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں سرگرم رہتے ہوئے ادارے کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے، لوگوں کی رہنمائی کرنے اور مختلف ترقیاتی پروگراموں پر عمل درآمد میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا خوش اخلاق رویہ، نرم گفتاری اور خدمت کا جذبہ انہیں عوام میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔
این آر ایس پی لسبیلہ نے عوامی فلاح کے مختلف شعبوں میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ادارے کی جانب سے وومین ریسورس سینٹرز کے قیام کے ذریعے خواتین کو مختلف ہنر سکھانے، انہیں خودمختار بنانے اور باعزت روزگار کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی طرح واٹر سپلائی سولر اسکیمز کے ذریعے دور دراز دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، جن سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے این آر ایس پی نے ہوم سولر پروگرام کے ذریعے ایسے مستحق خاندانوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کی جو بجلی جیسی بنیادی نعمت سے محروم تھے۔ اس اقدام سے نہ صرف گھریلو زندگی آسان ہوئی بلکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور روزمرہ معمولات میں بھی بہتری آئی۔
قدرتی آفات خصوصاً سیلابی خطرات سے دیہی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے ادارے نے مختلف مقامات پر حفاظتی بندات (پروٹیکشن والز) تعمیر کیے، جن کا مقصد آبادیوں، زرعی زمینوں اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ نقصان سے بچانا ہے۔ ایسے منصوبے مستقبل میں قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دیہی ترقی صرف بنیادی سہولیات کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ معاشی خودمختاری بھی اس کا اہم حصہ ہے۔ این آر ایس پی نے مختلف پروگراموں کے تحت مستحق خاندانوں کو مال مویشی، چھوٹے کاروبار اور دیگر ذرائع معاش فراہم کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا۔ ان اقدامات سے بے شمار غریب خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا اور وہ باعزت انداز میں اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہوئے۔
سال 2022 کا تباہ کن سیلاب لسبیلہ کے لیے ایک بڑا سانحہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ اس مشکل گھڑی میں این آر ایس پی نے آئی ایف آر اے پی (IFRAP) منصوبے کے تحت ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ کے ذریعے تاریخی نوعیت کا کام انجام دیا۔ ادارے نے ضلع بھر میں 8,233 سیلاب متاثرہ گھرانوں کی کامیاب ویریفیکیشن مکمل کی جبکہ 1,600 متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا کام بھی مکمل کیا گیا۔ یہ صرف تعمیراتی سرگرمی نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کو دوبارہ باعزت زندگی کی طرف لوٹانے کی ایک قابلِ تحسین کاوش تھی، جس میں فیلڈ ٹیموں نے دن رات محنت کرکے متاثرین تک سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
این آر ایس پی بیلہ کی ان تمام کامیابیوں کے پیچھے صرف منصوبے ہی نہیں بلکہ ایک محنتی، باصلاحیت اور عوام دوست ٹیم کی شب و روز کاوشیں بھی کارفرما ہیں۔ سلمان ستار رونجھو کی قیادت میں بیلہ ٹیم نے فیلڈ میں رہتے ہوئے سخت موسمی حالات، دشوار گزار علاقوں اور محدود وسائل کے باوجود اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانت داری، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں۔ گھر گھر ویریفیکیشن، منصوبوں کی نگرانی، مستحق خاندانوں تک بروقت رسائی، عوام کی رہنمائی اور ادارے کے قواعد و ضوابط پر مؤثر عمل درآمد میں ٹیم نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ یہی اجتماعی محنت، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کا جذبہ این آر ایس پی بیلہ کو عوام کے اعتماد کا مرکز بناتا ہے، اور اس کامیابی کا سہرا پوری بیلہ ٹیم کے سر جاتا ہے۔
بیلہ میں سلمان ستار رونجھو کی زیر نگرانی کام کرنے والی ٹیم انہی منصوبوں کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ وہ عوامی مسائل کو سننے، مستحق افراد کی رہنمائی کرنے اور ادارے کے قواعد و ضوابط کے مطابق انہیں سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ ان کا دفتر ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھلا رہتا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بھی ادارے پر مضبوط ہوا ہے۔
لسبیلہ کی سرزمین ہمیشہ خدمت گزار اور باصلاحیت افراد پیدا کرتی رہی ہے۔ سلمان ستار رونجھو انہی نوجوانوں میں شامل ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں، جبکہ ضلعی سربراہ جہانگیر بلوچ کی مؤثر قیادت میں این آر ایس پی لسبیلہ دیہی ترقی، عوامی بہبود اور مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے مشن پر گامزن ہے۔ امید ہے کہ ادارے کی یہ خدمات مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی اور لسبیلہ کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے مزید مستفید ہوتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *