Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

جھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت) گنداواہ پولیس کی چھاپہ مار کاروائی ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود سیڈ فارم میں ڈی آئی جی نصیرآباد، ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی کی ہدایات اور ایس ڈی پی او ذوالفقار علی پندارانی کی نگرانی میں ایس ایچ او گنداواہ عبدالرازق چنجنی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گنداواہ و گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد عالم ولد چھٹہ خان اور طارق حسین ولد قائم خان لاشاری کو گرفتار اور گزشتہ روز ہندو تاجر کے دکان سے ڈکیتی کا مسروقہ سامان 68 ہزار روپے، دو موبائل فونز اور ایل سی ڈی بھی برآمد کرلی گرفتار ملزمان میں سے ایک محمد عالم ولد چٹھہ خان پہلے ہی تھانہ سٹی گنداواہ کو ایف آئی آر نمبر 22/2026 زیر دفعہ 457 اور 380 پی پی سی میں مطلوب تھا ملزمان کی گرفتاری سے دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اضافی ساتھیوں کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔بعد ازاں تھانہ سٹی گنداواہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندو پنچایت کے اراکین نے جھل مگسی پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس ٹیم کو ان کی بروقت کارروائی، مسروقہ مال کی برآمد اور ملزمان کی گرفتاری کے اعتراف میں پھولوں کے ہار اور مٹھائیاں پیش کی گئی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *