Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہجھل مگسی: پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدلسبیلہ میں این آر ایس پی کی عوامی خدمت: جہانگیر بلوچ کی قیادت، سلمان ستار رونجھو کی عملی کاوشیںشیخ الحدیث مولانا فتح محمد چمنی نوراللہ مرقدہکوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاریآزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی پی کا الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر فرمان غنی نے روہڑی سے رحیم یار خان تک ریلوے ٹریک کا فٹ پلیٹ معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے آپریشن، ٹریک کی مجموعی صورتحال، سگنلنگ نظام، حفاظتی انتظامات اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا معائنے کے دوران ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے ٹریک کی دیکھ بھال، ٹرینوں کی محفوظ اور بروقت آمد و روانگی، ریلوے آپریشن کی بہتری اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ ٹریک، سگنلنگ نظام اور ریلوے تنصیبات کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی ممکنہ فنی یا انتظامی مسئلے کی بروقت نشاندہی اور فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں دورے کے دوران ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فرمان غنی نے رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جاری اپ گریڈیشن، تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، تاکہ مسافروں کو بہتر اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے دوران مسافروں کی آمد و رفت اور سہولت کا خصوصی خیال رکھا جائے، تاکہ انہیں کسی قسم کی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی، انتظار گاہوں، پینے کے صاف پانی، روشنی، نشستوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کی سہولت، ریلوے آپریشن کی بہتری اور حفاظتی انتظامات کو ترجیح دیتے ہوئے تمام امور کی باقاعدہ نگرانی کی جائےریلوے حکام کے مطابق رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے جاری کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیشن کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ مسافروں کو جدید، بہتر اور معیاری سہولیات میسر ہوں گی۔ اپ گریڈیشن منصوبے سے نہ صرف اسٹیشن کی خوبصورتی اور انتظامی معیار میں اضافہ ہوگا بلکہ مسافروں کے لیے سفر کو مزید آرام دہ، محفوظ اور سہل بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *