Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینی

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے نئے بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ کر دیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہی ڈھانچے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیسک پے اسکیلز 2022 کی جگہ اب بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ العمل ہوں گے، جبکہ تمام سرکاری ملازمین کو یکم جولائی 2026 سے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ صوبائی کابینہ نے بجٹ اجلاس میں منظور کیا تھا، جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اس پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئے تنخواہی ڈھانچے سے صوبے کے لاکھوں سرکاری ملازمین کو موجودہ معاشی حالات میں مالی ریلیف ملے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *