Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سج گیا، 3 اضلاع میں پولنگ جاری

میرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 انتخابی حلقوں میں ووٹرز اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں 14 لاکھ ایک ہزار 439 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔

انتخابی میدان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 296 امیدوار مختلف نشستوں پر مدمقابل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان کا کہنا ہے کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ریاستی ادارے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ نتائج آنے تک تمام نظریں پولنگ کے عمل پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *