Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ تسلیم نہیں ، ٹرانسپورٹرز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ تسلیم نہیں ، ٹرانسپورٹرز
ایندھن کی قیمتوں میں غیر یقینی اضافے سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہو جائے گا، ظاہر شاہ کاکڑ
حکومت عوام اور ٹرانسپورٹرز پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے بجائے پائیدار پالیسی اختیار کرے، مرکزی رہنما
کوئٹہ: آل بلوچستان بس یونین، پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان کاکڑ، نائب صدر اقبال سرگڑھ، حبیب اللہ خان، عبدالمتین خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے اور ان میں ردوبدل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے بلکہ پوری معیشت اور عام شہریوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز کے لیے کرایوں، اخراجات اور کاروباری منصوبہ بندی کو برقرار رکھنا ناممکن ہو جائے گا، جس کا براہ راست نقصان عوام کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا، اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جبکہ مسافروں پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے فیصلوں سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص ٹرانسپورٹ تنظیموں سے مشاورت کرنی چاہیے تاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل پالیسی مرتب کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی بڑھتے ہوئے ٹیکسوں، مہنگے پرزہ جات، ٹائروں، انشورنس، فٹنس فیس اور دیگر اخراجات کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو مزید بحران میں دھکیل دے گا۔ رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور ردوبدل کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور ایسی پالیسی اپنائی جائے جو عوام، ٹرانسپورٹرز اور ملکی معیشت کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو ملک بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *