Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسی

بگٹی حکومت تحریک انصاف پر تنقید کی بجائے امن پر توجہ دے، صادق آغا

بگٹی حکومت تحریک انصاف پر تنقید کی بجائے امن پر توجہ دے، صادق آغا
تحریک انصاف پر سرفراز بگٹی کی تنقید عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے
فارم 47 کی پیداوار حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔ صوبائی سنئیر نائب صدر پی۔ٹی۔آئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سنئیر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور قائد تحریک عمران خان پر کی جانے والی تنقید اور بے بنیاد الزامات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد سے محروم حکومت اپنی سیاسی ناکامیوں اور صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے غیر متعلقہ معاملات کو ہوا دے رہی ہے جن کا موجودہ عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی اپنی حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو مطمئن کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، عوام جان و مال کے تحفظ سے محروم ہیں، بے روزگاری، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے، مگر حکومت ان مسائل کے حل کے بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید میں مصروف ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین عوامی رہنما ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہر قسم کے سیاسی دباؤ اور انتقامی کارروائیوں کے باوجود اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کا اعتماد بھی آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت واقعی عوام کی خیر خواہ ہے تو وہ الزام تراشی اور سیاسی بیان بازی ترک کرکے بلوچستان میں قیامِ امن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرے۔
سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری اور آئینی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہر فورم پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نہ حکومت کی ساکھ بہتر ہو سکتی ہے اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ عوام اب نعروں اور الزامات کے بجائے عملی کارکردگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس میں موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *