Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

امریکا حملے کرکے اپنی فوجی شکست کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، پاسداران انقلاب

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنی فوجی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ایرانی مسلح افواج ان حملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جیوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ میں اپنی مبینہ شکست کا ازالہ کرنے کے لیے حملے کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز میں سابقہ صورتحال بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

ایرانی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر چکا ہے۔ ان کے مطابق امریکا اس صورتحال کو چیلنج کرنے کے لیے فوجی دباؤ اور دیگر اقدامات کر رہا ہے، تاہم ایران اس اہم بحری راستے پر اپنا اختیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یداللہ جیوانی کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے فوجی اور دیگر اہداف پر ہونے والے حملوں کا جواب دیا ہے اور آئندہ بھی کسی بھی کارروائی کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی نے نئی جیوپولیٹیکل صورتحال پیدا کر دی ہے اور ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *