Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے دیے تو ہمیں گھر بیٹھے آزادی ملی، وزیر دفاع

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ بنیادی طور پر کشمیری ہیں، تاہم جن کشمیریوں نے آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، وہ ان کی قربانیوں کے برابر نہیں ہو سکتے۔

آزاد کشمیر کی مہاجرین نشست ایل اے 36 جموں 3 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی قربانیاں اور خدمات انتہائی قابلِ قدر ہیں، لیکن آج کے انتخابات میں پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے آزاد کشمیر کے انتخابات دیکھتے آئے ہیں، مگر موجودہ حالات میں ہونے والے انتخابات کی نوعیت ماضی سے مختلف ہے۔ ان کے بقول وہ اس حوالے سے اسمبلی اور مختلف عوامی فورمز پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے کشمیریوں کی جدوجہد قابلِ احترام ہے، جبکہ آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا مقام سب سے بلند ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ “جنہوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، انہی کی قربانیوں کی بدولت ہمیں گھر بیٹھے آزادی نصیب ہوئی۔” انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *