Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ 2026 میں پاکستان کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں، جنہیں مختلف تعلیمی اور آگاہی پروگراموں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

نشست میں شریک طلبہ و طالبات نے کہا کہ انہیں پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے بارے میں مؤثر آگاہی ملی۔ ان کے مطابق سیشن میں بلوچستان میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے متعلق سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کے باعث عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں قومی امور سے متعلق بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *