Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کیلیےمقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کردی ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے ملک میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کی تلاش کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نظام شفافیت، مسابقت اور عوامی سہولت کو فروغ دے گا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی، جس سے قیمتوں میں کمی یا اضافہ فوری طور پر صارفین تک منتقل ہوگا۔ ان کے مطابق ماضی میں قیمتوں میں وقفے وقفے سے تبدیلی کے باعث بعض مقامات پر مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی، شفافیت آئے گی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ان کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم انڈسٹری کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے اور ان کی آراء کو بھی پالیسی میں شامل کیا جا رہا ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ اوگرا بطور ریگولیٹر قیمتوں کے تعین کا عمل سیاسی مداخلت کے بغیر انجام دے گا، جبکہ حکومت آئندہ 15 سے 20 روز میں ڈی ریگولیشن کے حوالے سے مزید پیش رفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کے کئی اجلاس ہو چکے ہیں۔ کمیٹی کا مقصد ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ ایک ماہ کے اندر اس حوالے سے جامع پیکج بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ترکیہ کے وزیر توانائی رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق حکومت مقامی کمپنیوں کو تیل کی تلاش کے منصوبوں میں متحرک کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں آبنائے ہرمز یا دیگر بیرونی راستوں پر انحصار کم کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کے پاس تجارتی نوعیت کے خاطر خواہ تیل کے ذخائر موجود ہیں۔

علی پرویز ملک نے ٹیکسوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ غریب طبقے پر پڑتا ہے، اس لیے ایسے ٹیکسوں میں بتدریج کمی آنی چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *