Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

ڈاکٹر حماد نے ڈاکٹر مسعود کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر عمرزئی کا تفصیلی دورہ کیا

ڈاکٹر حماد نے ڈاکٹر مسعود کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر عمرزئی کا تفصیلی دورہ کیا

دورے کے دوران ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور ضرورت کے مطابق مطلوبہ ادویات فراہم کی گئیں۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات اور پالیسی کے مطابق آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) چارسدہ ڈاکٹر حماد نے ڈاکٹر مسعود کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر عمرزئی (RHC Umarzai) کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادارے میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، ریکارڈ کی تکمیل اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جامع جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی، لیبارٹری، ویکسینیشن سیکشن، سٹور اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر طبی آلات، ضروری ادویات کے ذخیرے، ریکارڈ رجسٹرز، صفائی کے انتظامات اور عملے کی حاضری کا بغور جائزہ لیا گیا۔ جن شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس ہوئی، ان کے حوالے سے متعلقہ میڈیکل آفیسر اور عملے کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور تاکید کی گئی کہ تمام خدمات محکمانہ ایس او پیز اور مقررہ معیارات کے مطابق فراہم کی جائیں۔دورے کے دوران ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ضرورت کے مطابق مطلوبہ ادویات فراہم کی گئیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بلا تعطل میسر رہیں۔ مزید برآں عملے کو ہدایت کی گئی کہ ادویات کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال، ریکارڈ کی بروقت تکمیل، صفائی و ستھرائی، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد، اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حماد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رورل ہیلتھ سینٹر عمرزئی میں عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ محکمانہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد، مسلسل مانیٹرنگ اور مؤثر فالو اپ کے ذریعے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *