Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں، محمد یار مگسی

گنداواہ(رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت)گنداواہ کے علاقے گاجان واٹر چینل کا کام پی سی ون کے مطابق مکمل، کمزور حصے پر بھی جلد اسٹون پچنگ کی جائے گی

گنداواہ: ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی نے کہا ہے کہ گاجان واٹر چینل کا تعمیراتی کام پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمینداروں کی درخواست پر چینل کے ایک ایسے کمزور حصے کی نشاندہی کی گئی، جہاں مستقبل میں ندی کے بہاؤ سے نقصان کا خدشہ تھا۔ اس مقام پر اسٹون پچنگ کے لیے پتھر موقع پر پہنچا کر ذخیرہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ موسم اور حالات سازگار ہوتے ہی وہاں بھی کام مکمل کر دیا جائے گا۔

محمد یار مگسی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن زمینداروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب گاجان کے زمیندار نائب میر صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر شہابز خان لاشاری، نائب علی بخش لاشاری، شوکت علی لاشاری اور موسیٰ خان لاشاری نے ایکسیئن ایریگیشن کی جانب سے بروقت نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *