Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

حاجی عبدالشکور خان اچکزئی، چمن کی معتبر، عوام دوست شخصیت

صحافت نامہ

حاجی عبدالشکور خان اچکزئی، چمن کی معتبر، عوام دوست شخصیت

قارئین صحافت ۔چمن کی زرخیز اور غیرت مند مٹی نے ہمیشہ ایسی قد آور شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنی ذاتی مفادات پر عوامی بیساکھیوں کو ترجیح دی اور انہی درخشندہ ستاروں میں ایک نمایاں، معزز اور معتبر نام حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کا ہے جو اپنی ذات میں ایک مکمل انجمن اور مظلوموں کے لیے ایک سایہ دار شجر ثابت ہوئے ہیں۔ وہ چمن کے اُفق پر ایک ایسی درخشندہ اور عوام دوست شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں جن کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہی خالصتاً خلقِ خدا کی بے لوث خدمت، بے آسرا لوگوں کی داد رسی اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود سے عبارت ہے اور انہوں نے ہمیشہ سیاست و سماج سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کو اولیت دی ہے۔ حاجی عبدالشکور خان اچکزئی یتیموں کی سرپرستی، بیواؤں کی کفالت اور غریبوں کے ساتھ پوشیدہ و اعلانیہ مالی تعاون کو اپنا ایک لازمی مذہبی و اخلاقی فریضہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے کا ہر نادار فرد انہیں اپنا سچا محسن اور غمخوار گردانتا ہے۔ ان کا دستِ تعاون ہر اس دروازے پر پہنچتا ہے جہاں غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہوں اور ان کی غریب پروری کی یہی صفت انہیں عام روایتی رہنماؤں سے ممتاز کر کے عوامی دلوں کی دھڑکن بنا دیتی ہے۔ سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ وہ قبائلی امور پر گہری اور مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور جب بھی چمن یا اس کے گردونواح میں کوئی پیچیدہ قبائلی تنازع کھڑا ہوا تو حاجی صاحب نے ہمیشہ ایک منصف، مدبر اور مصلح کا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی مکمل کوشش کیا ہے۔ ان کا مصلحتی اور مفاہمتی کردار ہمیشہ فریقین کے لیے قابلِ قبول رہا ہے کیونکہ ان کی نیت میں اخلاص، فیصلوں میں عدل اور باتوں میں وہ گہرا قبائلی وزن ہوتا ہے جو بڑے سے بڑے دیرینہ خاندانی و قبائلی تنازعات کی آگ کو لمحوں میں سرد کر دیتا ہے۔ وہ چمن کے چپے چپے میں امن کے سچے داعی کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کا واحد مقصد خطے سے نفرتوں کا خاتمہ، بھائی چارے کا فروغ اور امن و امان کی مستقل بحالی ہے تاکہ یہاں کا عام شہری سکھ کا سانس لے سکے۔ اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی خدمات اور قبائلی عمائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی سوچ انتہائی حیرت انگیز اور قابلِ ستائش ہے جو ان کے وسیع اور دوراندیش ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ان تمام سماجی، قبائلی اور فلاحی خوبیوں کے ساتھ ساتھ وہ ایک کٹر، سچے اور انتہائی محبِ وطن پاکستانی ہیں جن کے دل میں ملک و ملت کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا ہے۔ حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی حب الوطنی صرف زبانی دعوؤں تک محدود نہیں بلکہ ان کے ہر عمل، ہر قبائلی فیصلے اور ہر سماجی اقدام سے ریاست پاکستان کے ساتھ ان کی وفاداری اور لازوال محبت کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے چمن جیسے حساس سرحدی علاقے میں ہمیشہ پاکستانیت کا پرچم بلند رکھا اور نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ فکری و عملی طور پر راغب کیاہے۔ ان کی مصلحانہ اور غریب پرور شخصیت چمن کی عوام کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ دکھ سکھ کے ہر موڑ پر اپنے لوگوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے نظر آتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *