Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم، شاہراہیں غیر محفوظ، ماہ رنگ بلوچ کو رہا کیا جائے: اسد قیصر

 

کوئٹہ: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں اس وقت حکومتی رٹ نظر نہیں آتی اور صوبے کی شاہراہیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ سفر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، ایسے حالات میں نہ سرمایہ کاری ممکن ہے اور نہ ہی معاشی ترقی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ ایسی حکومتیں قائم کی گئیں جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں تھا، جبکہ اسمبلی میں بھی اکثریتی نمائندے حقیقی عوامی نمائندے نہیں ہیں۔ ان کے بقول جب عوام سے ان کا بنیادی حق چھین لیا جائے تو حالات خراب ہونا فطری امر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سزا کی مذمت کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کو مزید سزائیں دلوانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور انصاف کے لیے سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو آئین اور قانون کے مطابق ان کے حقوق دیے جائیں، تجارتی بارڈرز فوری طور پر کھولے جائیں کیونکہ ان کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ اور نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *