Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

میر حبیب اللہ حسرت میروانی, عوامی خدمت، نوجوان قیادت اور روشن مستقبل کی علامت

میر حبیب اللہ حسرت میروانی, عوامی خدمت، نوجوان قیادت اور روشن مستقبل کی علامت
تحریر: طارق میروانی، أواران

ضلع أواران میں اگر عوامی خدمت، نوجوان قیادت، خلوص، دیانت اور بے لوث سیاست کا نام لیا جائے تو میر حبیب اللہ حسرت میروانی کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ نوجوانوں کے محبوب رہنما، غریبوں کے سچے ہمدرد اور عوامی مسائل کے ترجمان میر حبیب اللہ حسرت میروانی صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ علاقے کے محروم، پسے ہوئے اور مظلوم عوام کی امیدوں کا روشن چراغ ہیں۔
ایسے دور میں جب سیاست کو اکثر ذاتی مفادات اور اقتدار کی دوڑ سے تعبیر کیا جاتا ہے، میر حبیب اللہ حسرت میروانی نے اپنی عملی جدوجہد، شفاف کردار اور عوامی وابستگی کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ سیاست دراصل عوامی خدمت کا نام ہے۔ وہ دن رات عوام کے درمیان رہتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور ہر ممکن فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ ان کا شمار ان نوجوان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو الفاظ سے زیادہ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔
میر حبیب اللہ حسرت میروانی کی شخصیت شرافت، بردباری، اصول پسندی اور عوام دوستی کا حسین امتزاج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اواران، وندر اور گردونواح کے عوام انہیں عزت، احترام اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ نوجوان نسل انہیں اپنے روشن مستقبل کی امید سمجھتی ہے جبکہ بزرگ ان کی سنجیدگی، اخلاق اور سیاسی بصیرت کو سراہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اواران مزید مضبوط، متحرک اور عوامی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ میر حبیب اللہ حسرت میروانی نے مختصر عرصے میں جو سیاسی مقام حاصل کیا ہے وہ ان کی انتھک محنت، خلوص نیت اور عوامی وابستگی کا نتیجہ ہے۔ وہ ہر سطح پر تعلیم، صحت، روزگار، صاف پانی، بنیادی سہولیات اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا وژن صرف آج کی سیاست تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک ایسے خوشحال، ترقی یافتہ اور بااختیار اواران کا خواب رکھتے ہیں جہاں ہر شہری کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
میر حبیب اللہ حسرت میروانی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر سیاست کرتے ہیں۔ خوشی ہو یا غم، قدرتی آفات ہوں یا عوامی مشکلات، وہ ہمیشہ اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ اپنا بھائی، اپنا بیٹا اور اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں میں انہیں ایک نڈر، باوقار، بااصول اور عوام دوست رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے اور ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی یہی صفات انہیں نئی نسل کے لیے رول ماڈل بناتی ہیں اور مستقبل کی قیادت کے طور پر نمایاں مقام عطا کرتی ہیں۔ بلاشبہ میر حبیب اللہ حسرت میروانی بلوچستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت کا ایک روشن ستارہ ہیں۔ ان کی شخصیت خدمت، خلوص، دیانت، جرات اور عوام دوستی کی بہترین مثال ہے۔ عوام کو یقین ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایسے رہنما قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں، جو اقتدار نہیں بلکہ عوام کے دل جیتنے پر یقین رکھتے ہیں۔ میر حبیب اللہ حسرت میروانی بھی انہی خوش نصیب شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کو اپنا مشن، دیانت کو اپنا شعار اور عوام کی فلاح کو اپنی سیاست کا بنیادی مقصد بنا رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کا نام اواران اور وندر کے عوام کے دلوں میں احترام، محبت اور اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔ یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ میر حبیب اللہ حسرت میروانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک دیرینہ، مخلص، وفادار اور نظریاتی جیالے ہیں، جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات، سیاسی اتار چڑھاؤ، مشکلات اور مختلف چیلنجز کے باوجود پارٹی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا۔ ضلع اواران میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال، منظم اور متحرک رکھنے کے لیے انہوں نے دن رات انتھک محنت کی، کارکنوں کو متحد رکھا اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا دفاع کرتے ہوئے اس کے نظریات کو عوام تک پہنچایا۔ ان کی یہی ثابت قدمی، وفاداری، سیاسی بصیرت اور مسلسل جدوجہد اس بات کی متقاضی ہے کہ پارٹی قیادت ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کسی اہم سرکاری و سیاسی ذمہ داری، مثلاً صوبائی مشیر یا دیگر کسی عہدے پر فائز کرے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مؤثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔ عوامی و سیاسی حلقوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ایسے مخلص، نظریاتی اور عوام دوست کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جنہوں نے ہر دور میں پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کو عملی طور پر ثابت کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *