Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

بلوچستان پرنٹ میڈیا کا دفاع کرنا ضروری ہے،کلثوم نیاز بلوچ

بلوچستان پرنٹ میڈیا کا دفاع کرنا ضروری ہے،کلثوم نیاز بلوچ
ڈیجیٹل میڈیا پالیسی ظلم ہے۔ نظر ثانی کی جائے۔ ڈاکٹر ناشناس لہڑی
رکن بلوچستان اسمبلی سے صحافی و مدیر ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ سے سینئر صحافی و مدیر ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور دیگر مدیران نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان پرنٹ میڈیا پالیسی، صوبے کے اخبارات کو درپیش مسائل اور میڈیا کے مستقبل سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو درپیش چیلنجز، مجوزہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور صحافتی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پرنٹ میڈیا پالیسی ایک انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے، جس کا براہِ راست تعلق صوبے کے اخبارات، صحافتی اداروں، صحافیوں کے روزگار اور آزاد صحافت کے مستقبل سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کی مشاورت ضروری ہے تاکہ ایسی مؤثر اور قابلِ عمل پالیسی تشکیل دی جا سکے جو زمینی حقائق اور صوبے کی ضروریات سے مکمل ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان پرنٹ میڈیا سے متعلق مسائل کو صوبائی اسمبلی سمیت ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور اس سلسلے میں اپنی آئینی و جمہوری ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی پالیسی کی حمایت کی جائے گی جو بلوچستان کے پرنٹ میڈیا، صحافتی اداروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے جائز مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔ وفد کی جانب سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے بلوچستان کے اخبارات کو درپیش مشکلات، اشتہارات کی منصفانہ تقسیم، پرنٹ میڈیا کی بقا اور ایک جامع، شفاف اور قابلِ عمل میڈیا پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا صوبے میں عوام کی آواز اور معلومات کی مؤثر ترسیل کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس شعبے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ملاقات میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ بھی موجود تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *