Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

کربلا کا واقعہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ


شہدائے کربلا کی قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔سیدال خان ناصر کا یوم عاشور پر پیغام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ تاریخِ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو حق، استقامت اور ایثار کی لازوال مثال پیش کرتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی نے انسانیت کو یہ سبق دیا کہ اصولوں اور سچائی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسا پیغام ہے جو ہر دور کے انسان کو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیتا ہے۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے انفرادی و اجتماعی معاملات میں دیانت، انصاف اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو اتحاد، صبر، برداشت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے قومی ہم آہنگی، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سیدال خان ناصر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *