Banner

مسلم باغ میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف عوامی ردعمل، فوری بحالی کا مطالبہ

Share

Share This Post

or copy the link


مسلم باغ کے ساتھ ظلم بند کرو – بجلی ہے، انٹرنیٹ نہیں، جواب دو!

یہ ناانصافی کی انتہا ہے! مسلم باغ میں بجلی موجود ہے مگر تمام موبائل کمپنیوں نے انٹرنیٹ بند کر کے پورے علاقے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کوئی وضاحت، کوئی معافی، کوئی حل نہیں۔

نتائج سامنے ہیں:
1. ہزاروں سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ آن لائن کلاسز اور امتحانوں سے محروم۔
2. چھوٹے بڑے کاروباری حضرات کا کام بند۔ روزانہ لاکھوں کا نقصان۔
3. غریب عوام کے مہنگے پیکجز چوری کیے جا رہے ہیں۔ پیسے پورے، سروس صفر۔

ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ یہ بنیادی حق پر ڈاکہ ہے۔ PTA، موبائل کمپنیاں اور متعلقہ حکام فوراً جواب دیں۔ مسلم باغ کے عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں، بھیک نہیں۔

اگر 48 گھنٹے میں انٹرنیٹ بحال نہ ہوا تو ہم پرامن احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ مسلم باغ کو ڈیجیٹل دور سے کاٹنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

مسلم باغ میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف عوامی ردعمل، فوری بحالی کا مطالبہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us