Banner

مقامی اخبارات کو اشتہارات سے محروم رکھنا صحافتی آزادی کے منافی ہے، قادر نائل

Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان پرنٹ میڈیا کا ایک وفد میر فاروق لانگو کی قیادت میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل و دیگر رہنماوں سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، ملک بشیر شاہوانی ، میر عبدالنبی سمالانی ، میر بہادر لہڑی و دیگر شامل تھے
وفد نے بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے حکومت بلوچستان کی جانب سے مقامی اخبارات کو سرکاری اشتہارات سے محروم رکھنے کی پالیسی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین مالی و صحافتی مسائل پیدا ہونگے جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے کہا کہ صوبے کے متعدد مقامی اور علاقائی اخبارات کو منظم انداز میں سرکاری اشتہارات کی فراہمی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ جس کے باعث نہ صرف ان اداروں کی معاشی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ آزاد، متنوع اور عوامی مفاد کی صحافت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

وفد نے اس طرزِ عمل کو اظہارِ رائے اور معلومات تک عوام کی رسائی کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور جمہوری قوتوں سے حمایت کی اپیل کی۔

اس موقع پر قادر نائل نے کہا کہ مقامی اخبارات بلوچستان کے عوام کی آواز ہیں اور انہیں سرکاری اشتہارات سے محروم رکھنا صحافتی اداروں کے معاشی استحکام پر کاری ضرب کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسی پالیسی اختیار کی گئی ہے جس کے تحت مقامی اخبارات کو اشتہارات نہیں دیے جا رہے تو یہ نہ صرف قابلِ تشویش ہوگی بلکہ صحافتی آزادی اور جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری اشتہارات عوامی وسائل ہیں اور ان کی تقسیم میں شفافیت، مساوات اور میرٹ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان پرنٹ میڈیا کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی مقامی اخبارات کے حقوق اور آزاد صحافت کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرے گی اور اس مسئلے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائے گی۔
وفد نے مقامی اخبارات کے مسائل پر توجہ دینے اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر قادر نائل کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات کے حل اور اشتہارات کی منصفانہ فراہمی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس موقع پر پارٹی کے رکن مرکزی کونسل حسین ترانی، اراکین ضلعی کونسل اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

مقامی اخبارات کو اشتہارات سے محروم رکھنا صحافتی آزادی کے منافی ہے، قادر نائل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us