Banner

پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر بڑی پیش رفت کا خیرمقدم

Share

Share This Post

or copy the link

​​​​​​​اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جاری مذاکرات کی کامیابی پورے خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ترکیہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جن سے خطے کی صورتحال اور ممکنہ امن فارمولے کے حوالے سے مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر بڑی پیش رفت کا خیرمقدم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us