Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعات

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا


عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، تاجران، بزنس کمیونٹی اور دیگر متاثرہ شعبوں کی جانب سے 11 جون سے بلوچستان بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام، کاروباری طبقے اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے ہمیشہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج یہی طبقہ مختلف مسائل، غیر ضروری پابندیوں، بھاری اخراجات اور انتظامی مشکلات کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ احتجاج پر مجبور ہونے والے طبقات کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا انحصار ٹرانسپورٹ، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں پر ہے۔ اگر ان شعبوں سے وابستہ افراد خود کو غیر محفوظ اور نظرانداز محسوس کریں گے تو اس کے منفی اثرات پورے صوبے کی اقتصادی صورتحال پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت یا دباؤ میں نہیں بلکہ مذاکرات، مشاورت اور باہمی افہام و تفہیم میں ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی، تاجر تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں سے فوری مذاکرات کریں اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت بلوچستان کے عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری اور مثبت اقدامات کرے گی تاکہ مسائل کا پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *