Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

وحدت کالونی واقعہ،شفاف تحقیقات اور احتساب یقینی بنایا جائے گا، شاہد رند

حکومت بلوچستان نے وحدت کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری آفتاب جبل اور ڈرائیور مسعود احمد کو معطل کر دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زیر الزام متعلقہ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی جس کے بعد دونوں اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعہ کے تمام پہلوو¿ں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری افسران اور اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے حقوق کے دفاع کو حکومت بلوچستان اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے اور کسی بھی واقعہ میں ملوث یا غفلت کے مرتکب عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ سے متعلق جامع رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ حقائق کی روشنی میں مزید ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تمام دستیاب قانونی و انتظامی وسائل بروئے کار لائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *