Banner

کوئٹہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہے، سید امان شاہ

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہے، سید امان شاہ
ہائی الرٹ سیکیورٹی کے دعوے زمینی حقائق سے متصادم ہیں۔صوبائی کنوینئر اے پی پی بلوچستان
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔واقعات معمول بن چکے ہیں۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ عملاً جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ شہری عدم تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اپنے بیان میں سید امان شاہ نے کہا کہ آئے روز شہر اور مضافاتی علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ مسلح ملزمان دن دہاڑے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، مزاحمت پر فائرنگ کرکے لوگوں کو زخمی اور بعض اوقات جان سے بھی محروم کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومتی سطح پر ہائی الرٹ سیکیورٹی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تو پھر جرائم پیشہ افراد اتنی آسانی سے وارداتیں کرکے فرار کیسے ہو جاتے ہیں؟ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قائم ادارے کہاں ہیں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نظر نہیں آرہے؟ سید امان شاہ نے کہا کہ کوئٹہ جیسے اہم صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی بدامنی نہ صرف عوام کے لیے باعث تشویش ہے بلکہ اس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ تاجر برادری، ملازمین، طلبہ اور عام شہری ہر وقت خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے حوالے سے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

کوئٹہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہے، سید امان شاہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us