Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار ثالث ہے؛ چین بھی معترف

چین نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری پاکستان کے سفارتی کردار کو پُر اعتماد اور قابل بھروسہ قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام کے امید کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں تعینات چینی سفیر کانگ پَے وو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرانے کے لیے پاکستان نے تعمیری سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف فریقوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اہم کوششیں کی ہیں جنہیں چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے ممالک کی اہمیت بڑھ جاتی ہے جو متحارب یا متضاد مؤقف رکھنے والے فریقوں کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار کر سکیں۔

ان کے بقول پاکستان نے حالیہ سفارتی سرگرمیوں کے دوران خود کو ایک ذمہ دار اور قابلِ بھروسا ثالث کے طور پر منوایا ہے۔

کانگ پَے وو نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے رابطہ کاری اور مذاکراتی ماحول پیدا کرنے میں مثبت کردار ادا کیا جس سے خطے میں استحکام کی کوششوں کو تقویت ملی۔

چینی سفیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے تمام تعمیری سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ خطے کے ممالک کے درمیان مکالمے اور سیاسی حل کو ہی دیرپا امن کا مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔ سفارت کاری کاری ناگزیر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *