Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد کی مسیحی آبادیوں کے خلاف کارروائی سے سنگین بحران جنم لے سکتا ہے، جے سالک

رمشا کالونی یا کسی مسیحی آبادی مسمار کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہوگی، سابق وفاقی وزیر کی وارننگ

سی ڈی اے فوری طور پر مسیحی آبادیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرے، مسیحی رہنما کا مطالبہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) معروف سماجی و اقلیتی رہنما جے سالک نے اسلام آباد کی کچی مسیحی آبادیوں کو مبینہ طور پر مسمار کرنے کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ روزنامہ ارقم کراچی اور اسلام آباد کے ایڈیٹر کرسٹوفر انوسینٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے سالک نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں ایک مقدس امانت ہیں اور دیگر قومیتوں کے مقابلے میں مختلف حوالوں سے کمزور سمجھی جاتی ہیں، تاہم اسلام آباد کی مسیحی آبادیاں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ منظم، مضبوط اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے رمشا کالونی یا کسی دوسری مسیحی آبادی کو مسمار کرنے کی کوشش کی تو حالات اس قدر خراب ہو سکتے ہیں کہ انہیں قابو کرنا مشکل ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ متعلقہ مسیحی آبادیوں کے قریب کوئی ایسی اہم سرکاری یا حساس عمارتیں موجود نہیں جن کی بنیاد پر ان بستیوں کے خلاف کارروائی کا جواز پیش کیا جا سکے۔ جے سالک نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے فوری طور پر واضح اعلان کرے کہ وہ ان مسیحی آبادیوں کے خلاف کوئی آپریشن یا انہدامی کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان آبادیوں کو ہرگز نہ گرایا جائے کیونکہ ایسی کسی بھی کارروائی سے ایک بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے جس کے اثرات دور رس ہوں گے۔ جے سالک نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اقلیتی برادری کے تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *