Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

پشین جلسہ جماعتی قوت، نظم و اتحاد کا شاندار مظہر ثابت ہوا، مولانا عبدالرحمن رفیق


جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب شیخ، مولانا عبدالاحد، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی صالح محمد، حافظ مسعود احمد، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور عبدالصمد حقیار نے پشین میں منعقدہ عظیم الشان کانفرنس اور تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر تمام ماتحت یونٹوں، تحصیلوں کے ذمہ داران، کارکنان اور شرکائے جلوس کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے مخلص کارکنوں نے نامساعد حالات، حکومتی رکاوٹوں، منفی ہتھکنڈوں اور تیل کے مصنوعی بحران کے باوجود جس عزم، ولولے، استقامت اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ کارکنوں نے اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ جمعیت علماء اسلام کے نظریاتی کارکنوں کے حوصلوں کو کسی بھی قسم کی سازش دباؤ یا رکاوٹ کے ذریعے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے نکالا گیا تاریخی جلوس کارکنوں کے جذبۂ وابستگی اور جماعتی قوت کا عملی مظہر تھا جس میں کارکنوں کی بھرپور شرکت قابلِ قدر ہے۔ پشین کے عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام نے ایک مرتبہ پھر یہ حقیقت واضح کر دی کہ عوام کا اعتماد آج بھی جمعیت علماء اسلام اور اس کی قیادت پر قائم ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جمعیت کو ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد سیاسی و دینی قوت سمجھا جاتا ہے۔ بیان میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بالخصوص صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صوبائی مجلس عاملہ ضلع پشین کی ضلعی مجلس عاملہ منتظمین کارکنان اور تمام معاونین کو کامیاب اور تاریخی کانفرنس کے شاندار انعقاد پر مبارک باد پیش کی گئی۔ رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کارکنان مستقبل میں بھی اسی جذبۂ اخلاص، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ جماعتی مقاصد کے حصول اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *