Banner

شہر میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینی

Share

Share This Post

or copy the link


ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت شہر میں پیٹرول کی فراہمی اور ترسیل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام پیٹرول پمپس اور آئل کمپنیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں شیل، اٹک، بائیکو، پی ایس او، میکس اور دیگر آئل کمپنیوں و پیٹرول پمپس کے نمائندوں نے اپنے اپنے پمپوں کی موجودہ صورتحال، اسٹاک، سپلائی اور ترسیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس کو بلا تعطل سپلائی جاری رکھی جائے اور کسی بھی صورت عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ تمام پمپس مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ سپلائی کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی رجسٹرڈ پیٹرول پمپ بلا جو از بند نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر متعلقہ مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں پیٹرول پمپس کے تمام یونٹس کو مکمل طور پر بحال رکھنے، ان کی مسلسل نگرانی کرنے اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام پیٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی کریں اور عوام تک پیٹرول کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی مصنوعی قلت یا بدانتظامی پیدا نہ ہو۔

شہر میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us