Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان کے معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بلال خان کاکڑ


بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے چینی کمپنی کیتھے فلومن کمپنی لمیٹڈ (Cathay Flumen Co., Ltd.) کے چیئرمین مسٹر دو جون جیے (Du Junjie) سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے معدنی وسائل، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے وسیع معدنی ذخائر اور کان کنی کے شعبے میں موجود بے پناہ امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔ بلال خان کاکڑ نے کمپنی کے وفد کو بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقع، حکومتی سہولیات، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور یہاں تانبہ، سونا، کرومائیٹ، لوہا، ماربل، گرینائٹ اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نہ صرف معدنی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، مقامی معیشت کو مستحکم بنانے اور صوبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ مسٹر دو جون جیے نے بلوچستان کے معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی معدنیات کی تلاش، کان کنی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتی ہے اور بلوچستان میں ممکنہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی، بین الاقوامی مہارت اور پائیدار ترقی کے اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معدنی وسائل کی ترقی دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں معدنی شعبے میں مشترکہ منصوبوں، بین الاقوامی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معدنی ترقی کے مختلف پہلوو¿ں پر بھی تبادلہ خیال اور مستقبل میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *