Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغام

پٹرول قلت اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ قبول نہیں، کاشف حیدری

پٹرول قلت اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ قبول نہیں، کاشف حیدری
پٹرول نایاب، سڑکیں بند اور کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی متاثر ہیں، دکانداروں اور دیہاڑی دار مزدوروں کو مزید معاشی تباہی سے بچایا جائے، ترجمان
حکومت پٹرول بحران کا فوری خاتمہ کر کے سپلائی یقینی بنائے اور لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن واپس لے، ورنہ سخت لائحہ عمل پر مجبور ہونگے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کوئٹہ شہر میں پٹرول کی شدید قلت اور لاک ڈاؤن کے حالیہ نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے تاجروں اور عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دے دیا ہے۔ ایک ہنگامی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب پورا شہر پٹرول کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ جبکہ دوسری جانب کاروباری سرگرمیوں پر مزید پابندیاں عائد کرنا تاجروں اور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، یہ بات انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ جو چند پمپس کھلے ہیں وہاں شہریوں کو شدید گرمی اور دشوار حالات میں طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس سے عوام خوار ہو کر رہ گئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اس بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے اور پٹرول کی یہ قلت انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کاشف حیدری کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ پہلے ہی معاشی مشکلات، کمر توڑ مہنگائی، بدامنی اور کاروباری جمود کا شکار ہے، ایسے سنگین حالات میں لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن تاجروں، دکانداروں، مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے جسے تاجر برادری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جہاں پٹرول نایاب، سڑکیں بند اور کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی مفلوج ہیں، وہاں لاک ڈاؤن جیسے فیصلے زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں جاری پٹرول کے سنگین بحران کے فوری خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام پٹرول پمپس پر پٹرول کی بلا تعطل اور باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنا کر شہریوں کو اس شدید گرمی اور خواری سے نجات دلائی جائے۔ تنظیم کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کاروباری سرگرمیوں پر پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے حالیہ نوٹیفکیشن پر فوری طور پر نظرثانی کر کے اسے واپس لیا جائے تاکہ پہلے سے معاشی بدحالی، مہنگائی اور جمود کا شکار تاجر، دکاندار اور دیہاڑی دار مزدور مزید فاقہ کشی اور معاشی قتل سے بچ سکیں، بصورت دیگر انتظامیہ کی اس بے حسی کے خلاف تاجر برادری سخت ترین احتجاج اور آئندہ کے شدید لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *