Banner

مسلم باغ میں پینے کے پانی کا سنگین بحران، پبلک ہیلتھ کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں :آ ل پارٹیز ریڑھی کلی تنظیم اتحاد نوجوانان

Share

Share This Post

or copy the link


مسلم باغ: آل پارٹیز ریڑھی کلی تنظیم اتحاد نوجوانان مسلم باغ نے حکومت بلوچستان، نیب بلوچستان، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم باغ اور مضافاتی علاقوں میں 2005 سے آج تک پینے کے پانی کے منصوبوں، ٹیوب ویلز اور ان پر خرچ ہونے والے فنڈز کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

تنظیم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ریڑھی کلی مسلم باغ شہر کی سب سے بڑی آبادیوں میں شامل ہے، جہاں سینکڑوں خاندان آباد ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس علاقے اور شہر مسلم باغ کے لیے متعدد ٹیوب ویلز اور آبی منصوبے منظور کیے گئے اور ان پر کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز خرچ کیے گئے، مگر بدقسمتی سے آج بھی عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متعدد مواقع پر معمولی فنی خرابیوں کی آڑ میں ٹیوب ویلز کو بند کر دیا گیا اور بعد ازاں ان منصوبوں کو نظر انداز کر کے ناکارہ چھوڑ دیا گیا، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ منصوبوں کی نگرانی، فنڈز کے استعمال اور سہولیات کی فراہمی میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جن کی مکمل تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ جیسے مقدس ایام میں بھی مسلم باغ اور خصوصاً ریڑھی کلی کے عوام کو پانی کی فراہمی معطل رہی، حالانکہ بجلی کی سپلائی بحال تھی۔ یہ صورتحال نہ صرف متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

آل پارٹیز ریڑھی کلی تنظیم اتحاد نوجوانان نے مطالبہ کیا کہ نیب بلوچستان، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) اور دیگر متعلقہ ادارے مسلم باغ اور مضافات میں منظور شدہ تمام آبی منصوبوں، ٹیوب ویلز اور ان پر خرچ ہونے والے فنڈز کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لائیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کریں اور اگر کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت یا سرکاری وسائل کے ضیاع کے شواہد ملیں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ مسلم باغ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی مستقل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں مزید تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مسلم باغ میں پینے کے پانی کا سنگین بحران، پبلک ہیلتھ کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں :آ ل پارٹیز ریڑھی کلی تنظیم اتحاد نوجوانان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us