Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

بجٹ 2026-27: آئی فون اور دیگر مہنگے موبائل فون سستے ہونے کا امکان

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کے دوران موبائل فون صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت موبائل فونز پر درآمدی ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کر رہی ہے، جس سے مہنگے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں امپورٹڈ پریمیم موبائل فونز پر موجودہ پی ٹی اے ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے باعث ہائی اینڈ فون استعمال کرنے والوں کو فوری طور پر مکمل ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔

تاہم ایک اہم تجویز کے تحت موبائل فونز پر درآمدی ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو 500 ڈالر سے زائد مالیت کے آئی فونز، سام سنگ کے فلیگ شپ ماڈلز اور دیگر مہنگے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب مقامی اسمارٹ فون مینوفیکچررز اور اسمبلرز کی جانب سے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ درآمدی ٹیکس میں کمی سے بیرون ملک سے آنے والے فونز نسبتاً سستے ہو جائیں گے، جس سے مقامی صنعت متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ پی ٹی اے رجسٹریشن نظام کے تحت بیرون ملک سے لائے گئے یا غیر رجسٹرڈ فونز محدود مدت تک ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں فعال رکھنے کے لیے مقررہ ڈیوٹی ادا کرنا ضروری ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر درآمدی ٹیکس میں کمی کی تجویز منظور نہ ہوئی تو مہنگائی کے موجودہ دباؤ کے باعث فلیگ شپ موبائل فونز کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہ سکتی ہیں، جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سامنے آئے گا، جس پر موبائل فون مارکیٹ اور صارفین کی نظریں مرکوز ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *